• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست خارج

شائع November 16, 2016
گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید — فوٹو/ فائل
گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید — فوٹو/ فائل

لاہور کے ایک سول جج نے گلوکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے نعمان جاوید سے خلع لینے کی درخواست خارج کردی۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق فریحہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنا کیس واپس لینا چاپتی ہیں، کیوں کہ گلوکار نعمان جاوید انہیں طلاق کے کاغذات بھجوا چکے ہیں۔

فریحہ پرویز کے وکیل نے سول جج بشیر چوہدری کی عدالت میں طلاق نامہ اور فریحہ کی جانب سے خلع کا دعویٰ واپسی لینے کی درخواست جمع کرائی، جسے جج نے منظور کرتے ہوئے کیس کو خارج کردیا۔

مزید پڑھیں: جاناں ملک اور نعمان جاوید کا شادی کا فیصلہ

گلوکارہ فریحہ اور نعمان کی شادی رواں برس کے آغاز میں ہوئی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصے تک برقرار رہی۔

جس کے بعد فریحہ پرویز نے نعمان جاوید سے خلع لینے کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ناقابل مفاہمت مسائل کے باعث نعمان جاوید سے خلع کا مطالبہ کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ فریحہ پرویز کی دوسری شادی تھی۔

دوسری جانب نعمان جاوید، فریحہ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد رواں سال ستمبر میں اداکارہ جاناں ملک سے شادی کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025