• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مشرف کی حمایت میں بینرز، ایم کیو ایم کا اظہارِ لاتعلقی

شائع November 15, 2016
کراچی پریس کے باہر آویزاں بینرز میں پرویز مشرف کی تصویر نمایاں ہے — فوٹو : آن لائن
کراچی پریس کے باہر آویزاں بینرز میں پرویز مشرف کی تصویر نمایاں ہے — فوٹو : آن لائن

کراچی: ایک غیر مقبول تنظیم کی جانب سے کراچی میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان اتحاد سے متعلق بینرز آویزاں کیے گئے، جن میں پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت فاروق ستار اور پرویز مشرف کو دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیر مقبول سیاسی جماعت متحدہ قومی جرگہ پاکستان کے نام سے نامعلوم افراد کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مضبوط گڑھ ضلع وسطی میں بھی پرویز مشرف کی حمایت میں بینرز لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پرویز مشرف نامنظور‘، کراچی اور حیدرآباد میں چاکنگ

کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے پاکستان کے قومی پرچم والے بینرز میں پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی تصویر نمایاں طور پر ستارے کے اندر چھاپی گئی ہے، جب کہ سبز ہلالی پرچم کی طرز پر بنائے گئے بینرز کے کونوں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر فاروق ستار کی تصویریں بھی لگائی گئی ہیں۔

مشرف کی حمایت میں لگائے گئے بینرز میں اردو اور پنجابی میں جاگ مہاجر جاگ، تیری پگ نوں لگ گئی آگ، متحدہ پاکستان اور مشرف بھائی جان، جئے مشرف، جئے پاکستان اور پاکستان زندہ آباد، مشرف زندہ آباد جیسے نعرے لکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مشرف کی قیادت میں ایم کیو ایم کو متحد کرنے کی کوششیں؟

کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے بینرز پر ایم کیو ایم لندن کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف دیگر کوششیں ناکام ہوجانے کے بعد بینرز لگا کر بچکانہ کوشش کی گئی ہے۔

بینرز پر رد عمل ظاہر کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی پارٹی بینرز اور وال چاکنگ کے بجائے عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔


یہ خبر 15 نومبر کو ڈان میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

IsrarMuhammadKhanYousafzai Nov 16, 2016 02:46am
مشرف کی سیاست میں انٹری ناگزیر ھوچکی ھے انکو لایا جارہا ھے ملک میں مقتدرہ قوتوں کو انکی ضرورت ھے ایم کیو ایم پاکستان/ لندن پاک سرزمین پارٹی ایم کیو ایم حقیقی اور مشرف کی ایک رکنی پاکستان مسلم لیگ کو اکٹھا کیا جارہا ھے بلکہ کیا گیا ھے صرف رسمی اعلان باقی ھے اس سے پہلے بھی کراچی میں وال چاکنگ اور بینر لگائے جاچکے ھیں لیکن ان کو اسی وقت ہٹا دیا جاتا رہا لیکن مشرف والے وال چاکنگ اور بینر کے متعلق ایسی کوئی اطلاع نہیں ائی اور نہیں کسی نیوز چینل نے اس پر بات کی ھے اور نہ کسی سیاسی پارٹی نے اس کے حلاف اواز اٹھائی ھے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024