• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پرینیتی 'گول مال 4' کا حصہ

شائع November 14, 2016
پرینیتی چوپڑا — فوٹو/ فائل
پرینیتی چوپڑا — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کامیاب فلم سیریز 'گول مال' کے چوتھے حصے 'گول مال 4' کا حصہ بن گئیں۔

فلم سیریز کے مرکزی اداکار اجے دیوگن نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پرینیتی کریزی گول مال فیملی میں خوش آمدید'۔

28 سالہ پرینیتی چوپڑا نے بھی اجے دیوگن کو فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'شکریہ، میں اس فیملی کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں'۔

روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'گول مال' اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس فلم کے دوسرے اور تیسرے حصے میں کرینہ کپور خان نے مرکزی اداکارہ کا کردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 'گول مال 4' کے لیے کئی اداکاراوں کا نام سامنے آیا، جن میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024