• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

شائع November 14, 2016
دپیکا پڈوکون لکس کی تقریب میں موجود ہیں — فوٹو بشکریہ / این ڈی ٹی وی
دپیکا پڈوکون لکس کی تقریب میں موجود ہیں — فوٹو بشکریہ / این ڈی ٹی وی

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ تیسری مرتبہ فلم 'پدماوتی' میں کام کرنے جارہی ہیں، تاہم اداکارہ کے مطابق یہ ان کے لیے کافی مشکل فلم ہے۔

اس سے قبل دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'رام لیلا' اور 'باجی راؤ مستانی' میں کام کیا ہے۔

حال ہی میں ممبئی میں لکس گولڈن روز ایوارڈز منعقد ہوئے، جس کے دوران دپیکا پڈوکون نے میڈیا سے اپنی فلم کے حوالے سے بات کی۔

بولی وڈ میں 9 سال مکمل کرنے پر دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا، 'مجھے نہیں لگتا میں نے 9 سال مکمل کرلیے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے ابھی شروع ہی کیا ہے اور میں آگے اور بہت کچھ کروں گی، مجھے کئی اور مشکل کردار ادا کرنے ہیں، میں اس وقت پدماوتی کی شوٹنگ کررہی ہوں اور یہ فلم کافی مشکل ہے'۔

مزید پڑھیں: کیا رنویر سنگھ نے 'پدماوتی' کی ریلیز کا اعلان کردیا؟

دپیکا پڈوکون نے اس ایوارڈ شو کے حوالے سے معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور، مادھوری ڈکشٹ، سری دیوی اور شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار بھی فلمایا تھا، اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ان اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، یہ ان کی زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔

دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں فلم 'اوم شانتی اوم' کے ساتھ کیا تھا، اس فلم میں دپیکا کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔

دپیکا کی فلم 'پدماوتی' میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، اس فلم کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور چتور کی رانی پدماوتی سے ان کے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024