• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی طلاق میں نیا موڑ

شائع November 13, 2016

نیو یارک: معروف ہولی وڈ جوڑے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان طلاق کے حوالے سے نیا موڑ آنے کے بعد معاملہ مزید دلچسپ ہوگیا ہے، نئے موڑ آنے سے انجلینا جولی کی خواہشات مکمل نہ ہونے کے امکانات زیادہ ہوگئے ہیں۔

برینجلینا کے نام سے مشہور اس جوڑے کے درمیان طلاق اور بچوں کی کفالت کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،انجلینا جولی نے بریڈ پٹ پر اپنے 15 سالہ بیٹے میڈاکس پر مبینہ تشدد کے بعد طلاق کے لیے 20 ستمبر 2016 کو طلاق کے لیے درخواست دی تھی،جب کہ انجلینا جولی نے بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت میں درخواست دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

بچوں کی کفالت کا معاملہ عدالت میں زیر تفتیش ہے،جب کہ گزشتہ ہفتے ہی عدالت نے بریڈ پٹ کو بچوں پر تشدد کے الزامات میں بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بریڈ پٹ کی جانب سے بچوں پر تشدد کے ثبوت نہیں ملے،انجلینا جولی کی خواہش ہے کہ بچوں کی کفالت صرف ان کے حوالے کی جائے ، جب کہ بریڈ پٹ بچوں کی کفالت مشترکہ طور پر چاہتے ہیں۔

طلاق اور بچوں کی کفالت کے دلچسپ جھگڑے والے اس معاملے میں اب مزید ایک نیا موڑ آگیا ہے، جس سے انجلینا جولی کی بچوں کی اکیلے کفالت کرنے والی خواہش مکمل ہوتی نہیں دکھائی دے رہی۔

رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ کے پاس انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے، جسے وہ انجلینا جولی کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: روبرٹ پیٹنسن، انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان آگئے

بریڈ پٹ، انجلینا جولی کے خلاف اس وقت آڈیو ریکارڈنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب انجلینا عدالت میں بچوں کی اکیلے کفیل ہونے کا مقدمہ لڑیں گی، بریڈ کے پاس موجودانجلینا کی خطرناک آڈیو ریکارڈنگ سے متعلق کسی کو پتہ نہیں ہے،مگر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پر آنے سے انجلینا کی شہرت اور انجلینا سے بچوں کی نفرت بڑھ جائے گی۔

بریڈ پٹ کے پاس موجود انجلینا جولی کی آڈیو ریکارڈنگ کو ٗڈائنامائیٹ ٹیپسٗ کہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریڈ پٹ بچوں کے ساتھ بُرا سلوک کرنے کے الزام سے بری

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے پاس 6 بچے ہیں، جن میں 15 سالہ میڈاکس ،12 سالہ پاکس، 11 سالہ زہارا، 10 سالہ شیلوح اور 8 سالہ جڑواں ناکس اور ووینی شامل ہیں۔

بریڈ پٹ پر 15 سالہ میڈاکس پر مبینہ تشدد کا الزام تھا، جس پر عدالت نے بریڈ پٹ کو بے گناہ قرار دیا۔

انجلینا جولی چاہتی ہیں کہ تمام بچوں کی کفالت ان کے حوالے کی جائے،جب کہ بریڈ پٹ بچوں کی مشترکہ کفالت کے خواہاں ہیں، ہولی وڈ کے معروف جوڑے میں 2004 میں محبت پروان چڑھی اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے، جوڑے نے 10 سال بعد 2014 میں شادی کرلی تھی، رواں سال ستمبر میں انجلینا جولی نے بریڈ سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024