• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی: دنیا گوگل پر کیا تلاش کرتی رہی؟

شائع November 10, 2016
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

امریکی انتخابات کے بعد دنیا بھر میں لوگ گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے ؟ ہوسکتا ہے وہ آپ کو حیران کردے۔

گوگل نے 9 نومبر کو اپنے سرج ٹرینڈ کا ڈیٹا جاری کیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر کے لوگ یہ جاننے یا سمجھنے کی کوشش کرتے رہے کہ امریکا میں یہ ڈونلڈ ٹرمپ حیران کن طور پر کیسے کامیاب ہوئے اور امریکا کا پیچیدہ ووٹنگ نظام کیا ہے۔

جیسا آپ توقع کرسکتے ہیں کہ لوگوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ اب ہیلری کلنٹن کیا کریں گی اور ڈونلڈ ٹرمپ کیسے جیت گئے ؟ وغیرہ وغیرہ۔

مگر جو سوال لوگوں کو بہت زیادہ ستاتا رہا وہ یہ تھا کہ آخر پولنگ اتنی غلط سمت میں کیوں چلی گئی۔

یہاں گوگل کے ٹاپ ٹرینڈز کی ٹوئیٹس موجود ہیں جو سرچ انجن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کیں۔

آسان الفاظ میں گوگل پر نتائج کے بعد How did اور Why did چھایا رہا جبکہ برطانیہ میں تو لوگ ڈونلڈ ٹرمپ اور برایگزٹ کے درمیان تعلق بھی ڈھونڈتے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024