• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آرمی چیف کا کراچی میں امن کی بحالی کیلئے اقدامات پر زور

شائع November 9, 2016

کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیز پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی کے عام شہریوں کیلئے امن کی بحالی کے حوالے سے آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور 'ریزیلینٹ رسپانس' مشقوں کا معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: کھاریاں میں پاک فوج کی مشقوں کا انعقاد

بیان میں کہا گیا کہ مشقوں میں حملے اور دفاع دونوں آپریشنز پر آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی، ان مشقوں کا انعقاد سدرن کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی کانفرنس کی صدارت کی جس میں کور کمانڈر کراچی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ڈی جی ملڑی انٹیلی جنس (ایم آئی)، ڈی جی ملڑی آپریشنز (ایم او) اور ڈی جی رینجرز شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا'

کراچی میں امن و امان کی بہتر صورت حال کیلئے سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے کردار کو سرہاتے ہوئے آرمی چیف نے ہدایات دیں کہ کراچی کے عام شہریوں کیلئے امن کی بحالی کے آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

انھوں نے زور دیا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024