• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاناما کیس میں وزیراعظم بچ نہیں سکتے، شیخ رشید

شائع November 6, 2016

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے مخصوص انداز میں دعویٰ کیا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف بچ نہیں سکتے اور یہ انھیں لے ڈوبے گا۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'دوسرا رخ' میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ملکی سیاست میں اگلے 15 دن اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس میں وزیراعظم بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمران مسائل پیدا کرکے عدالتوں سے تو بھاگ سکتے ہیں لیکن انھیں ججز پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اس معاملے کو منقطی انجام تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر عدالت سے انصاف کی اُمید ہے، سپریم کورٹ سے بڑی اُمید ہے کہ میرٹ پر فیصلہ آئے گا۔

شیخ رشید نے پاناما کیس کے معاملے میں نواز شریف کی نااہلی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس نوازشریف کو لے ڈوبے گا اور 2017 میں نواز شریف وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں بس سیاسی اختلاف ہیں اور ساتھ ہی تسلیم کیا کہ 'میں اور نواز شریف بھی کبھی دوست تھے لیکن سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، یہ زند گی کا حصہ ہے'۔

لوگوں کی نشاندہی کیے بغیر انہوں نے خبر لیکس پر خوفناک لڑائی کا خدشہ بھی ظاہر کردیا اور حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج آرمی ایکٹ 1952 کے تحت گرفتاریاں کرسکتی ہے۔

عمراں خان کو ساتھ ملانا چاہتے ہیں تو بلاول تنقید بند کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو ساتھ ملانا چاہتے ہیں تو وہ ان پر تنقید کے تیر برسانا بند کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کے خلاف تحریک نہیں چلائے گی کیونکہ آصف زرداری بلاول کو کبھی نوازشریف کے خلاف کھڑا نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شادی کے حوالے سے کیے جانے والے انکشافات پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول نے شادی کے بارے میں درست بات کی ہے تاہم شادی سے پہلے غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بلاول بھٹو کے احتجاج سے قبل ہی سارا کھیل ختم ہو جائے گا۔

عمران خان لال حویلی آجاتے تو بازی پلٹ جاتی

اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے شکوہ کیا کہ اگر عمران خان 28 اکتوبر کو لال حویلی آجاتے تو بازی پلٹ جاتی، 'تحریک انصاف کے قائدین بنی گالہ میں بیٹھے رہے، ایسے میں کارکنان گھروں سے کیسے نکلتے'۔

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے احتجاج کے حوالے سے شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ میرا لال حویلی سے نکل کر چاندنی چوک پر دھرنا دینے کا خیال تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024