• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی ریفری سے ہاتھا پائی

شائع November 5, 2016

کراچی: انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں حنیف محمد خان الیون کے کھلاڑیوں نے بیچم ہاکی کلب کے خلاف میچ کے اختتامی لمحات میں امپائر کے فیصلے کے خلاف غصے میں آکر ڈسپلن کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ریفری سے ہاتھا پائی کی جس پر ریفری نے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن نہ لیے جانے تک امپائرنگ کرنے سے انکار کردیا۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں انٹرڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیچم ہاکی کلب کے خلاف حنیف محمد خان الیون کے کھلاڑیوں نے میچ کے اختتامی لمحات میں امپائر کے فیصلے کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسپلن کی دھجیاں بکھیر دی۔

کھلاڑیوں نے پہلے ریفری تکریم افتخار سے ہاتھا پائی اور پھر انتہا کرتے ہوئے انہیں کک تک مار دی جس پر قومی ہاکی ٹیم کے کوچ حنیف خان نے فورا میدان میں آ کر بدتمیزی کرنے کھلاڑیوں کو میدان میں ہی سبق سکھایا اور ہاکی فیڈریشن سے ان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

کھلاڑیوں کے رویے سے مایوس میچ کے ریفری تکریم افتخار نے کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن نہ لیے جانے تک آئندہ امپائرنگ نہ کرنے کا ہی اعلان کردیا۔

ادھر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر حنیف خان نے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ نے چاروں کھلاڑیوں کے خلاف رپورٹ جیوری کو بھجوادی ہے اور کھلاڑیوں پر تین سے چھ ماہ پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024