• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پیرس ماسٹر: عالمی نمبر ایک جوکووچ کو شکست

شائع November 5, 2016
جوکووچ کو مارن کلک نے4-6 اور 6-7 سخت مقابلے کے بعد شکست دی—فوٹو: اے پی
جوکووچ کو مارن کلک نے4-6 اور 6-7 سخت مقابلے کے بعد شکست دی—فوٹو: اے پی

کروشیا کے مارن کلک نے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو پیرس ماسٹرز کے کوارٹرفائنل میں شکست دے کر اینڈی مرے کو پہلی پوزیشن تک پہنچنے کے لیے راستہ ہموار کردیا۔

پیرس میں کھیلے جارہے پیرس ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں انجری کے باعث گزشتہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے اور خراب فارم کا شکار نوواک جوکووچ کو مارن کلک نے 4-6 اور 6-7 سے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

دوسری جانب اینڈی مرے کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ سے ہے جہاں انھیں عالمی نمبر ایک بننے کے لیے اس کے بعد دو کامیابیوں کی ضرورت ہے۔

جوکووچ نے میچ کے بعد اینڈی مرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر وہ جیت جاتے ہیں تو وہ اس کے لیے مستحق کھلاڑی ہیں اور وہ بہترین پوزیشن پر ہیں'۔

اگر اینڈی مرے بریڈیچ کو کوارٹرفائنل میں ہراتے ہیں تو انھیں عالمی نمبر ایک کا موقع حاصل کرنے کے لیے میلاس راؤنک یا جوولفریڈ کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔

جوکووچ کو اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے پیرس ماسٹرز کے فائنل تک رسائی لازمی تھی لیکن وہ پیرس ماسٹر میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

29 سالہ جوکووچ کا کہنا تھا کہ 'مارن کو مبارک باد دیتا ہوں کیونکہ انھوں نے بہترین کھیلا اور جیت کے مستحق تھے'۔

ان کا کہنا تھا کہ ' میں اس سطح پر نہیں تھا جہاں مجھے ہونا چاہیے تھا، مجھے کئی پہلووں سے بہتر کرنا ہے'۔

واضح رہے جوکووچ کو حال ہیں میں چین میں بھی شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اینڈی مرے نے شنگھائی میں باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024