• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بدعنوانی کا الزام:اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر گرفتار

شائع November 3, 2016

پشاور: خیبر پختونخوا احتساب کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نعیم خالد کو گرفتار کرلیا۔

ملزم پر یونیورسٹی فنڈز میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ڈاکٹر نعیم خالد اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پختونخوا: کرپشن الزام میں 9 سرکاری اہلکار گرفتار

خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے عہدیدار کے مطابق ’کمیشن نے یونیورسٹی ملازمین کی متعدد شکایات پر ڈاکٹر نعیم خالد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور ابتدائی تحقیقات میں وہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث پائے گئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یونیورسٹی کے سینئر ترین اسٹاف ممبر کو بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔‘

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ڈی جی احتساب کمیشن مستعفی

انہوں نے کہا کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024