• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عالمی نمبر دو پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

شائع November 3, 2016
پاکستان تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکا ہے — فوٹو : اے ایف پی
پاکستان تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکا ہے — فوٹو : اے ایف پی

شارجہ: ویسٹ انڈیز نے کریگ بریتھ ویٹ کی عمدہ بیٹنگ کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر دو پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی لیکن ابتدائی دو میچوں میں فتح کی بدولت سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی۔

ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے ہدف کے بقیہ 39 رنز بناکر فتح کو یقینی بنایا۔

شارجہ ٹیسٹ کا پانچویں روز پاکستانی باولرز کیلئے کوئی بھی کامیابی نہیں لایا جبکہ تمام تر کوشش کے باوجود پاکستانی باؤلرز آخری روز ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

— فوٹو : اے ایف پی
— فوٹو : اے ایف پی

بریتھویٹ اور ڈاؤرچ کی جوڑی نے ویسٹ انڈین ٹیم کو یادگار فتح دلوادی۔

26 سال بعد ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف پاکستان یا یو اے ای میں کوئی ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے ہیرو اوپنر کریگ بریتھویٹ رہے جنہوں نے پہلی اننگز میں بیٹ کیری کرنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسری اننگز میں بھی وہ ناقابل شکست نصف سنچری کے ساتھ پاکستانی بالرز کے سامنے آہنی دیوار بنے رہے۔

کریگ بریتھ اور شین ڈاؤرچ نے دوسری اننگز 87 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور 60، 60 رنز کی اننگز کھیلیں۔

بریتھ ویٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار ہائے جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز 21 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ نے حاصل کیا۔

یہ ویسٹ انڈیز کی موجودہ کپتان جیسن ہولڈر کی زیر قیادت ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی کامیابی جبکہ 2007 کے بعد رینکنگ میں اپنے سے بہتر ٹیم کے خلاف بیرون ملک بھی پہلی فتح ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنائے تھے اور جواب میں کریگ بریتھ ویٹ کی بیٹ کیری سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 56 رنز کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسری انگز میں پاکستانی بیٹنگ ناکام رہی اور 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے گئے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

IsrarMuhammadKhanYousafzai Nov 04, 2016 02:52am
ہمارے کھلاڑیوں کا سپن باولنگ کے حلاف اوٹ ھونا بہت شرمناک بات ھے شارجہ ٹسٹ میچ میں اظہرعلی سرفراز اور عامر نے جس طریقے سے آؤٹ ھوئے میرے حیال ان پر کوچ کی طرف جرمانہ لگانا چاہیے تھا اگر اظہر اور سرفراز ایسے آؤٹ نہ ھوتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ھوتا پاکستان کو اب آئندہ کی سوچ کرنی ھوگی محمد نواز توقعات پر پورا نہیں اترے ذوالفقار بابر موثر نہیں رہے سہیل حان اور محمد عامر ناکام ثابت ھوئے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد نواز کی جگہ کسی اور دینا چاہئے تھا اگر نیوزی لینڈ میں ایک بیٹسمین زیادہ کھیلایا جائے تو بہتر ھوگا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024