• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہ رخ خان، سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' میں شامل

شائع November 1, 2016
شاہ رخ خان اور سلمان خان بولی وڈ کے کامیاب اداکار ہیں — فوٹو بشکریہ/ لائو ان انڈیا
شاہ رخ خان اور سلمان خان بولی وڈ کے کامیاب اداکار ہیں — فوٹو بشکریہ/ لائو ان انڈیا

بولی وڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں، اور اب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم 'ٹیوب لائٹ' میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ہدایت کار کبیر خان کی آنے والی فلم 'ٹیوب لائٹ' میں ایک مختصر کردار کے لیے شامل کیے گئے ہیں، جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کا یہ کردار ان سے قبل معروف اداکار شتروگن سنہا کو کرنا تھا تاہم بعد ازاں اس کی آفر شاہ رخ خان کو کردی گئی۔

مزید پڑھیں: سلمان بھی شاہ رخ خان کے ’فین‘

واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار ایک ساتھ آخری مرتبہ 2007 کی فلم 'اوم شانتی اوم' میں نظر آئے تھے، جب سلمان خان نے شاہ رخ کی کامیاب فلم میں ایک مختصر سین کیا تھا اور اب 9 سال بعد یہ پھر اکھٹے ہورہے ہیں۔

سلمان خان اور شاہ رخ خان اپنے کیریئر میں ایک ساتھ تقریباً 6 فلموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں 'کرن ارجن'، 'ہر دل جو پیار کرے گا'، 'کچھ کچھ ہوتا ہے'، 'ہم تمہارے ہیں صنم' وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کو بھی اچھی فلمیں ملنی چاہئیں، سلمان خان

سلمان خان کی فلم 'ٹیوب لائٹ' اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔

کبیر خان اور سلمان خان نے اب تک دو فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'ایک تھا ٹائیگر' اور 'بجرنگی بھائی جان' شامل ہیں، جبکہ 'ٹیوب لائٹ' ان کی ایک ساتھ تیسری فلم ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024