• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

'اب لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے اچھی تھوڑی لگے گی'

شائع November 1, 2016
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہوئے — فوٹو بشکریہ/ عروہ حسین ٹوئٹر
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہوئے — فوٹو بشکریہ/ عروہ حسین ٹوئٹر

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار، اداکار فرحان سعید نے جب سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے، تب سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو ان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔

یہ دونوں تقریباً ہر ایونٹ میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں، اور وہاں موجود شائقین اور میڈیا کی پوری توجہ اپنی جانب سمیٹ لتیے ہیں۔

اور ایسا ہی کچھ ہوا ہم اسٹائل ایوارڈز کے موقع پر، جب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ اسٹیج پر ایوارڈ پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے۔

مزید پڑھیں: عروہ اور فرحان برلن میں کیا کررہے ہیں؟

رپورٹس کے مطابق اسٹیج پر فرحان سعید نے جب عروہ سے سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ پرفارمر کون ہے، جس پر عروہ کا کہنا تھا کہ وہ علی ظفر کو بے حد پسند کرتی ہیں۔

یہ سُن کر فرحان سعید کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگا، تم میرا نام لوگی'، اس پر عروہ پریشان ہوگئیں۔

تاہم فرحان سعید کا انہیں مطمئن کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'چلو کوئی نہیں، اب لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے اچھی تھوڑی لگے گی'۔

واضح رہے کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا، جس کے بعد مداح طویل عرصے سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'میرے اجنبی' عروہ اور فرحان کا ایک ساتھ پہلا ڈرامہ

یہ دونوں ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

عروہ حسین نے ٹوئٹر پر ہم اسٹائل ایوارڈز کے ایونٹ سے اپنی اور فرحان سعید کی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

اس ایونٹ کے دوران عروہ ڈیزائنر اعلان کے ڈیزائن کردہ لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024