• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

مصباح الحق نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع October 30, 2016

شارجہ: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان شرکت کرکے مصباح الحق نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ بطور کپتان مصباح الحق کا 49 واں ٹیسٹ میچ ہے جبکہ بطور ٹیسٹ کپتان میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے انہیں مزید ایک میچ درکار ہے۔

42 سالہ مصباح الحق کو 2010 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا جس کے بعد مصباح الحق شاندار پرفارمنس کی بدولت اس منصب پر فائر رہے اور شارجہ ٹیسٹ جیت کر وہ اس میچ کو مزید یادگار بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم

مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں 49 ویں میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے جبکہ اس سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں میں کپتانی کا ریکارڈ عمران خان کا تھا جنہوں نے 1982 سے 1992 کے دوران 48 میچز میں کپتانی کی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مصباح الحق اور عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح اور شکست کا ریکارڈ بھی کافی مختلف ہے۔

مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 24 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 13 میچز میں شکست ہوئی اور 11 میچز ڈرا ہوئے۔

عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 48 میں سے 14 میچز میں کامیابی حاصل کی، 8 میں شکست ہوئی جبکہ 26 میچز ڈرا ہوئے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز بطور کپتان کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کے پاس ہے جنہوں نے 2003 سے 2014 کے دوران 109 میچز میں قیادت کی۔


کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024