• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’کنٹینرز کی رکاوٹ کے باعث کھائی میں گر کر فوجی ہلاک‘

شائع October 29, 2016 اپ ڈیٹ October 30, 2016
پولیس نے موٹروے پر کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے موٹروے پر کنٹینرز کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد سے نوشہرہ جاتے ہوئے موٹر وے میں رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے گہری کھائی میں گر کرپاک فوج کے ایک افسر ہلاک اور دوسرے زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے لفٹننٹ کرنل شاہد اور زخمی میجر جلال ہفتے کی شام ملٹری قافلے کے ساتھ راولپنڈی سے واپس نوشہرہ جارہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راستے پر کنٹینر کے باعث رکاوٹیں تھیں جس پر دونوں افسران اپنی گاڑیوں سے اتر کر قافلے کے لیے متبادل راستہ تلاش کرنے کے لیے پیدل جارہے تھے۔

لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجرجلال رات کے اندھیرے کے باعث حضرو کے قریب موٹر وے سے متصل گہری کھائی میں گرے۔

لیفٹیننٹ کرنل شاہد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ میجر جلال زخمی ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق دونوں کو قریبی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے بعد ازاں فوجی اہلکار انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے نے واقعے پر گہراے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔

جہانگیر ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 'جی ٹی روڑ پر کھڑی رکاوٹوں کے باعث کرنل شاہد کی الم ناک موت کا سن کر دکھ ہوا، واقعے کی ذمہ دار انتظامیہ کو جواب دینا چاہیے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024