• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی میں کشیدگی: نومولود کی موت کا ذمہ دار کون؟

شائع October 29, 2016

راولپنڈی میں 3 روز کا بچہ مبینہ طور پر کمیٹی چوک کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس، سانس کی نالی میں جانے سے چل بسا۔

نومولود کے والد نے الزام لگایا کہ بچہ آنسو گیس سانس کی نالی میں جانے سے جاں بحق ہوا۔

نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میرے بچے کی موت کے ذمہ دار عمران خان، شیخ رشید اور حکومت وقت ہے۔‘

تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کو نومولود کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بچے کی موت پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث ہوئی۔‘

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی احتجاج: شیخ رشید کی بائیک پر آمد، پولیس کا لاٹھی چارج

دوسری جانب بے نظیر بھٹو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’نومولود کو شام تقریباً 6 بجے ہسپتال لایا گیا، جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ اس کی موت کی وجہ نہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’بچے کو جمعہ کی صبح سے ہی سانس لینے میں دشواری درپیش تھی۔‘

نومولود کی میڈیکل رپورٹ
نومولود کی میڈیکل رپورٹ

ضلعی انتظامیہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ بچے کا خاندان گارڈن کالج کے قریب رہائش پذیر تھا، جو ان علاقوں سے دور ہے جہاں آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

تاہم نومولود کے والدین نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہسپتال پہنچنے میں اس لیے تاخیر ہوئی کیونکہ راستے میں کئی مقامات پر شیلنگ ہورہی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کارکنان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر مظاہروں کے اعلان کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی صورتحال جمعہ کے روز انتہائی کشیدہ رہی۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024