• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پشاور زلمی کا 'زلمی ورلڈ کپ' کے انعقاد کا اعلان

شائع October 27, 2016

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے زیر اہتمام عالمی معیار کا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مایہ ناز جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں زلمی ورلڈ کپ کا اعلان کرنے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ جہاں باصلاحیت کھلاڑیوں منظر عام پر لانے کیلئے انٹرنیشنل پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اس اقدام کا مقصد پاکستان اور بیرون ملک موجود نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کر کے ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔

اس ایونٹ میں دنیا کے دس ممالک کے کلب شرکت کریں گے جن سے پشاور زلمی نے شراکت داری کی تھی اور باہمی مقابلے کے بعد فاتح کا فیصلہ ہو گا۔

ایونٹ میں پاکستان سمیت جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، قطر، سعودی عرب، بحرین سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کی کلب ٹیمیں شرکت کریں گی۔

رواں ماہ کے اوائل میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات میں چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے معروف ترین فرنچائز میں سے ایک پشاور زلمی نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

حال ہی ہونے والی ڈرافٹ کی تقریب میں سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024