• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

راولپنڈی: آتش زدگی پر قابو پانے کیلئے فوج طلب

شائع October 25, 2016 اپ ڈیٹ October 26, 2016
راولپنڈی میں آئل ٹینکر میں حادثے کے بعد ہونے والی آتش زدگی پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا — فوٹو: ڈان نیوز
راولپنڈی میں آئل ٹینکر میں حادثے کے بعد ہونے والی آتش زدگی پر کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا — فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی میں آئل ٹینکر میں حادثے کے بعد آتشزدگی سے کروڑوں کی املاک تباہ ہوگئی، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کیلئے فوج کو طلب کرلیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی میں گل ریز کے علاقے میں ایک آئل ٹینکر حادثے کے بعد سڑک پر الٹ گیا جس میں موجود تیل سڑک پر بہہ گیا اور اس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی۔

سڑک پر موجود تیل میں لگنے والی آگ نے اطراف میں موجود املاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ایک عمارت کو مکمل جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا تھا کہ جو عمارت آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر تباہ ہوگئی اس میں بینک، ہوٹل، دکانیں اور رہائشی یونٹ قائم تھے جن میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے، اس کے علاوہ آتش زدگی کے نتیجے میں 6 گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

راولپنڈی میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کی املاک تباہ ہوگئیں— فوٹو: ڈان نیوز.
راولپنڈی میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کی املاک تباہ ہوگئیں— فوٹو: ڈان نیوز.

ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر عمارت سے 27 افراد کو بحفاظت نکال لیا تاہم متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم متعدد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر ٹول پلازہ ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر آبادی میں داخل ہوا تھا جہاں اسے حادثہ پیش آگیا اور وہ الٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق موقع پر ریسکیو 1122 کے 15 جبکہ بحریہ ٹاؤن کے 4 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں کئی گھنٹوں سے مصروف ہیں۔

ریسکیو 1122 کی عہدیدار دیبا شہناز نے ڈان نیوز کو بتایا کہ آتشزدگی سے متاثرہ عمارت سے 27 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے اور انھیں علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بھی ریسکیو آپریشن جاری تھا اور آگ پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ نے فوج کو طلب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024