• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مستونگ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

شائع October 25, 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بس اڈے کے قریب کار پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ بس اڈے کے قریب کار پر کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جبکہ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق بنگلزئی قبیلے کے ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ سے دو کسٹم اہلکار ہلاک

فائرنگ کے بعد لاشوں و زخمی شخص کو مستونگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ مستونگ سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

گزشتہ ماہ بھی مستونگ میں 2 مختلف واقعات میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں 2 کا تعلق پولیس اور ایک کا لیویز سے تھا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

بلوچستان میں متعدد کالعدم گروپ اور علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں فورسز کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مصروف ہیں، ان کارروائیوں میں سیکڑوں لیویز اور پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ نے ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز اور کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں کی کی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

صوبائی انتظامیہ نے متعدد مرتبہ اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی 'را' ملوث ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024