• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

شائع October 25, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

آپ واٹس ایپ میں تحریری پیغامات بھیج اور وائس کالز تو کرسکتے تھے مگر اب اس ایپ میں ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے خاص طور پر اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے۔

اگرچہ واٹس ایپ نے اس بارے میں کوئی اعلان تو نہیں کیا مگر اس کی اینڈرائیڈ ایپ کا نیا بیٹا ورژن ویڈیو کالز کے فیچر کے ساتھ آیا ہے۔

اگر آپ یا کسی دوست دونوں کے پاس اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ کا نیا بیٹا ورژن موجود ہے تو آپ اس میں 'ویڈیو کال' اور ' وائس کال' کے آپشنز دیکھ سکتے ہیں جو کہ ڈائل بٹن کلک کرنے پر اوپر نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ یہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے تو ویڈیو کال بار بار منقطع ہوسکتی ہے۔

ویڈیو کال کا فیچر کیسے حاصل کریں؟

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپکو واٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن کو حاصل کرنا ہوگا، اس کمپنی کی جانب سے آفیشل بیٹا ٹیسٹنگ پروگرام گوگل پلے میں موجود ہے اور کوئی بھی اس پر سائن اپ ہونے کے لیے "Become a Tester" بٹن پر کلک کرسکتا ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی آپ نیا بیٹا ورژن کسی تھرڈپارٹی سائٹ جیسے APKMirror سے بھی اسے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔

رواں ماہ کے شروع میں ونڈوز فونز استعمال کرنے والوں کو واٹس ایپ میں ویڈیو کالنگ فیچر نظر آیا تھا۔

اب واٹس ایپ نے اس فیچر کو اینڈرائیڈ تک توسیع دے دی ہے اور ایسا نظر آتا ہے کہ بہت جلد یہ عام اینڈرائیڈ صارفین کے زیراستعمال ایپ اور آئی فونز کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

ویڈیو کالنگ وہ فیچر ہے جس کا واٹس ایپ صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کررہے تھے اور اس کے متعارف ہونے پر سب سے بڑا دھچکا مائیکرو سافٹ کی ایپ اسکائپ کو لگے گا جو اس وقت ویڈیو کالنگ کے حوالے سے سرفہرست قرار دی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024