• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکا: مسافر بس ٹریکٹر تصادم، 13 افراد ہلاک

شائع October 24, 2016
کیلیفورنیا مٰں حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کی بس کے قرین امدادی اہلکار کھڑے ہیں — فوٹو: اے پی
کیلیفورنیا مٰں حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کی بس کے قرین امدادی اہلکار کھڑے ہیں — فوٹو: اے پی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جنوبی ہائے وے پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد اور 31 زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ واقعہ لاس اینجلس شہر سے 100 میل مشرق میں پیش آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نے حادثے میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں ٹرین حادثہ،3 ہلاک،100 سے زائد زخمی

حادثے کی ملنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاحوں کی بس کا سامنے کا حصہ تصادم کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگیا جو کہ ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرایا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بس میں داخل ہونے، لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے لوہے کی سیڑھی کا استعمال کیا جبکہ ایک ٹرک کی مدد سے دونوں گاڑیوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کیا گیا، زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بس کیلیفورنیا کے شہر سالٹان سے لاس اینجلس جاری رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ، 16 افراد ہلاک

خیال رہے کہ 29 سمتبر 2016 کو امریکا کی ریاست نیو جرسی میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل 30 جولائی 2016 کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لاک ہارٹ میں گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے کے باعث گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024