• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹام کروز ساتھی اداکاروں کو ہمیشہ یاد رکھنے والے

شائع October 23, 2016
ڈکوٹا فیننگ — اے ایف پی فائل فوٹو
ڈکوٹا فیننگ — اے ایف پی فائل فوٹو

ٹام کروز ہولی وڈ کے سپر اسٹار ہیں جن کے کریڈٹ پر کافی کامیاب فلیں ہیں مگر وہ کبھی بھی اپنے ساتھی اداکاروں کو فراموش نہیں کرتے۔

جی ہاں ان کے ساتھ 2005 میں 11 سال کی عمر میں کام کرنے والی ڈکوٹا فیننگ کو ٹام کروز اب تک نہیں بھولے اور ہر سال اس اداکارہ کو سالگرہ پر تحفہ بھیجنا نہیں بھولتے۔

22 سالہ اداکارہ 54 سالہ ٹام کروز کو زندگی بھر کا دوست قرار دیتی ہیں حالانکہ دونوں نے طویل عرصے سے ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں کی۔

تاہم ٹام کروز دیگر ذرائع سے ضرور ڈکوٹا سے رابطے میں رہتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ڈکوٹا فیننگ نے بتایا ' وہ مجھے ہر سال سالگرہ پر تحفہ بھیجتے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب میں گیارہ سال کی تھی، اور وہ خوبصورت تحفتے ہوتے ہیں'۔

انہوں نے کہا ' میں ہمیشہ سوچتی ہوں کہ اوہ اب میں 18 سال ک ہوگئی ہوں، اب وہ ممکنہ طور پر تحفہ نہیں بھیجیں گے، اوہ اب اکیس سال کی ہوگئی ہوں اب تو رک ہی جائیں گے، مگر ہر سال وہ تحفہ ملتا ہے، وہ واقعی بہت اچھے ہیں'۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹام کروز انہیں کیا تحفہ بھیجتے ہیں تو ان کا جواب تھا ' عام طور پر وہ جوتے ہوتے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024