• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز، انتہا پسند تنظیم کی مشروط اجازت

شائع October 22, 2016
کرن جوہر اور فواد خان — فوٹو/ فائل
کرن جوہر اور فواد خان — فوٹو/ فائل

بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور اب ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے اس کی ریلیز سے قبل کچھ اہم شرائط رکھ دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر نے مکیش بھٹ کے ہمراہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی دیویندر فڈناوز سے ملاقات کی جنہوں نے ’اے دل ہے مشکل‘ کی سکون سے ریلیز ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

میٹنگ میں بولی وڈ کے دیگر پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ ایم این ایس کے چیف راج ٹھاکرے بھی موجود تھے جو اب تک پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم میں موجودگی کے باعث اس کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

راج ٹھاکرے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ پروڈیوسرز جو اپنی فلموں میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کریں گے انہیں فوجی اہلکاروں کی بہبود میں 5 کروڑ روپے جمع کروانے پڑیں گے۔

راج ٹھاکرے کے مطابق ایم این ایس نے پروڈیوسرز کے سامنے تین شرائط رکھی تھیں جن میں ہر فلم سے قبل ہندوستان فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مستقبل میں کام نہ کرنا شامل ہیں جو کہ قبول کرلی گئیں۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم رواں ماہ 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025