• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارتی فوج کی شیلنگ سے کشمیری طالب علم جاں بحق

شائع October 22, 2016
سری نگر: بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری خواتین پر شیلنگ کی جارہی ہے—فوٹو/ اے ایف پی
سری نگر: بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری خواتین پر شیلنگ کی جارہی ہے—فوٹو/ اے ایف پی

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز کی شیلنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کے بعد کشمیر میں جاری انتفادہ میں ہلاکتوں کی تعداد 111 تک پہنچ گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام میں پر امن امن مظاہرے پر بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ جاوید احمد کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ واقعہ نصر اللہ پورہ کے علاقے میں پیش آیا اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر بلا اشتعال شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بربریت:عالمی برادری کو خاموشی توڑنی پڑے گی،وزیراعظم

انہوں نے بتایا کہ ایک شیل جاوید احمد کے سر پر لگا اور وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے پہلے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جبکہ بعد میں اسے سورا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سری نگر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جاوید احمد فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لیے لکڑی کے مقامی کارخانے میں ملازمت بھی کرتا تھا۔

بھارتی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے اب تک کشمیر میں 111 نہتے شہریوں کو بھارتی فوج ہلاک کرچکی ہے جبکہ 14 ہزار سے زائد زخمی بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں پر بھارتی مظالم، اقوام متحدہ میں دستاویز پیش

برہانی وانی کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے جدوجہد آزادی کی نئی لہر اٹھی تھی جو اب تک جاری ہے۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں تین ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، اسکولز، دکانیں، دفاتر اور پٹرول پمپس وغیرہ بند ہیں جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہونے کی اطلاعات ہیں ساتھ ہی کئی اخبارات پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

ہندوستانی فوج نے وادئ کشمیر میں پیلٹ گنوں سے 700 سے زائد کشمیریوں کو جزوی یا مکمل طور پر بینائی سے محروم کردیا ہے۔ کشمیر سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان نے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھرپور طریقے سے کشمیر میں بھارتی مظالم کا تذکرہ کیا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024