• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نائیجیریا، پاکستان سے ’سپر مشاق‘ طیارے خریدے گا

شائع October 22, 2016
ابوجا: ایئر مارشل ارشد ملک  نائیجیرین ایئروائس مارشل احمد عبداللاہی کو معاہدے کی کاپی دے رہے ہیں—فوٹو/ اے پی پی
ابوجا: ایئر مارشل ارشد ملک نائیجیرین ایئروائس مارشل احمد عبداللاہی کو معاہدے کی کاپی دے رہے ہیں—فوٹو/ اے پی پی

اسلام آباد: نائیجیریا پاکستان نے 10 سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا اور اس حوالے سے پاک فضائیہ اور نائیجیرین ایئرفورس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان ایئر فورس کے ترجمان ایئر کموڈور سید محمد علی نے بتایا کہ ’معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہوئی جہاں نائیجیرین ایئر وائس مارشل احمد عبداللاہی اور پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک نے دستخط کیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی، پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدے گا

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاک فضایہ نائیجیرین ایئر فورس کو آپریشنل تربیت اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گی جبکہ اس معاہدے پر جلد از جلد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ نہ صرف فضائی آلات کی بیرون ملک برآمدات میں اضافے کی نئی راہیں کھولے گا بلکہ ملکی آمدنی میں اضافے کا بھی سبب بنے گا۔

مزید پڑھیں: قطر کا پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدنے کا معاہدہ

مشاق طیارے پہلے ہی سعودی عرب، عمان، ایران اور جنوبی افریقا میں استعمال کیے جارہے ہیں۔

اس معاہدے سے دنیا میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی ساکھ مزید بہتر ہوئی ہے جو سپر سونک جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق تربیتی طیارے تیار کررہا ہے۔

یہ خبر 22 اکتوبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024