• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

2 نومبر کو نئے پاکستان کا فیصلہ ہوجائے گا:عمران خان

شائع October 21, 2016

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کو فیصلہ ہوجائے گا کہ پاکستان چوروں اور لٹیروں کا ہے یا قائد اعظم کا۔

پشاور کے علاقے متنی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ کرپٹ انسان کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرسکتا، نواز شریف کرپشن کے بادشاہ ہیں جو پاناما میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تاہم ہم وزیر اعظم کے احتساب تک پیچھے نہیں ہٹیں گے اور تمام چوروں کا احتساب کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے جلسے کے شرکا کو 2 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کر رہی ہے، 2 نومبر کو فیصلہ ہوجائے گا کہ پاکستان چوروں اور لٹیروں کا ہے یا قائد اعظم کا، ایک طرف نواز شریف اور ڈاکو ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جن مدارس کو فنڈز دیے گئے وہ اب عمران خان کے ساتھ ہیں'

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے عمران خان نے حکومت کو پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے ماہ محرم میں عاشورہ تک کا وقت دیا تھا جس کے بعد انھوں نے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں پر نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر، بیٹوں حسن نواز، حسین نواز، ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں: پاناما لیکس: وزیراعظم سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

تاہم عدالت میں پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے باوجود دونوں جانب سے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے سپریم کورٹ کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’پاناما پیپرز کا معاملہ اب الیکشن کمیشن، لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے لایا جا چکا ہے، عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلے صادر کر رہی ہے لہٰذا اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاناما لیکس: سپریم کورٹ کی کارروائی پر وزیراعظم کا 'خیرمقدم'

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں دانیال عزیز اور طارق فضل چوہدری کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا گیا کہ عمران خان نے 2 نومبر کے لیے اسلحہ بردار تنظیموں کی مدد مانگنا شروع کردی ہے۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ2 نومبر کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کی جانب سے نوازے گئے مدارس افرادی قوت فراہم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024