مسلح ڈاکوؤں نے آصف کو لوٹ لیا
لاہور: پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوانئٹ پر نقدی اور دوسری قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا ہے۔
آصف نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ لاہور ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔
'اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے میں پچھلے دو سالوں میں بہت کچھ گنوا چکا ہوں لیکن یہ واقعہ میرے لیے بہت ڈراؤنا تھا کیونکہ انہوں نے میرے چہرے پر پستول تان رکھی تھی'۔
آصف کا کہنا تھا کہ مسلح لٹیروں نے ان نے بانوے ہزار روے نقد، پاسپورٹ، قیمتی گھڑی اور پرس لوٹ لیا جس میں ان کے کارڈز موجود تھے۔
تیس سالہ باؤلر نے بتایا کہ انہوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی رپورٹ درج کر دی ہے۔