• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پیرس کے ہوٹل میں پی آئی اے عملے کی 'بدتمیزی' کا نوٹس

شائع October 20, 2016

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ وہ ایئرلائن کے عملے کی جانب سے پیرس کے ایک ہوٹل میں مبینہ بدتمیزی کی رپورٹس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ پیرس سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے فلائٹ کے عملے کے تقریباً 8 ارکان نے بدھ 19 اکتوبر کی رات پیرس کے ہوٹل میں مبینہ طور پر بدتمیزی کی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے عملے کے ارکان ہوٹل کی لابی میں پہنچے اور وہاں موجود ویٹرز سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ بھی کی۔

ہوٹل کی انتظامیہ نے پی آئی اے سے کہا کہ وہ آئندہ اس قسم کے واقعات دوبارہ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے پریمیئر سروس سے ضرورت کا سامان ’چوری‘

دوسری جانب قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے ان رپورٹس کا نوٹس لے کر واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ، 'پی آئی اے کے چیئرمین اور سی ای او نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔'

مزید کہا گیا کہ 'واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024