• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی ظفر کا پاکستانی فلم میں ڈیبیو

شائع October 19, 2016
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر — فوٹو/ فائل
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر — فوٹو/ فائل

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے 2010 میں اپنی پہلی بولی وڈ فلم میں کام کیا تھا اور 7 بولی وڈ فلموں کے بعد وہ آخر کار پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ہدایت کار احسن رحیم نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم میں علی ظفر مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کی بولی وڈ میں نئی فلم

ان کا کہنا تھا کہ ’علی ظفر اس فلم کے لیے بالکل صحیح انتخاب ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، انہیں فلم کا اسکرپٹ کافی پسند آیا ہے‘۔

اس فلم کا اب تک نام نہیں رکھا گیا ہے تاہم ہدایت کار کے مطابق یہ ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جس کی شوٹنگ پاکستان اور بیرون ملک کی جائے گی۔

ہدایت کار نے مزید بتایا کہ فلم ابھی اپنے پہلے مرحلے میں موجود ہے کیوں کہ اس کی کاسٹنگ مکمل نہیں ہوئی اور اس کی شوٹنگ سے قبل وہ کچھ اور اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی امید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی اگلی فلم عالیہ بھٹ کے ساتھ

واضح رہے کہ علی ظفر نے بولی وڈ میں 2010 کی فلم ’تیرے بن لادن‘ سے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد وہ ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘، ’چشمے بددور‘، ’ٹوٹل سیاپا‘، ’کل دل‘ اور ’تیرے بن لادن 2‘ میں کام کرچکے ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی سے قبل وہ ایک اور بولی وڈ فلم ’ڈیئر زندگی‘ کی شوٹنگ کررہے تھے جس میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024