• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد کے ’چائے والے‘ کی قسمت کُھل گئی

شائع October 19, 2016
ارشد خان نے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ہے— فوٹو بشکریہ/ فٹ ان ڈاٹ پی کے
ارشد خان نے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ہے— فوٹو بشکریہ/ فٹ ان ڈاٹ پی کے

اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں چائے بنانے والا نوجوان اب فیشن کی دنیا میں قدم رکھ چکا ہے جس نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کردیا ہے۔

کچھ عرصے پہلے کی بات ہے جب اسلام آباد میں ایک فوٹوگرافر نے فوٹو واک کے دوران اس چائے والے کی ایک تصویر لی جس کے پیچھے پوری دنیا دیوانی ہوگئی۔

ارشد خان نامی یہ نوجوان اب ریٹیل سائٹ فٹ ان کا ماڈل بن چکا ہے جس کی پہلی شوٹ بھی سامنے آچکی ہے۔

فوٹو بشکریہ/ فٹ ان ڈاٹ پی کے
فوٹو بشکریہ/ فٹ ان ڈاٹ پی کے

ڈان نیوز نے ارشد خان سے بات کی اور اس بات کا اندازہ لگایا کہ وہ شوبز کی دنیا میں باآسانی فٹ ہوسکتا ہے۔

ارشد خان کی عمر صرف 18 سال ہے اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے یہ عمر بلکل صحیح ہے۔

اس نوجوان کا تعلق کوہاٹ سے ہے جو اسلام آباد کے اتوار بازار میں 3 ماہ سے چائے بنانے کا کام کررہا ہے، ارشد نے کبھی اسکول کی تعلیم حاصل نہیں کی اور اس کے مطابق وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کرنا چاہے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کا 'گڈ لکنگ' چائے والا

اپنی پہلی فوٹو گراف کے حوالے سے ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لی تھی۔ تاہم جب میڈیا ارشد تک پہنچا تو وہ کافی گھبرا گیا اور اس کے ماموں بھی یہ سب دیکھ کر کافی پریشان ہوگئے کہ آخر میڈیا اس کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔

تاہم بعد ازاں انہیں اس بات کا علم ہوا کہ سب لوگ ’ارشد‘ کے خوبصورت ہونے کے باعث اسے پسند کررہے ہیں۔

شروعات میں ارشد نے میڈیا کو خود سے دور کرنے کی کوشش کی، ان کے دوستوں نے ڈان ٹی وی سے 20 لاکھ جبکہ ایک اور ٹی وی چینل سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ رپورٹرز کو ارشد سے دور رکھ سکیں۔

ارشد ایک پورے دن کے ضائع ہونے پر بھی کافی افسردہ رہا جبکہ اس ہی دوران اس کا فون بھی کھو گیا۔

لیکن ایک ہی روز بعد اس چائے والے نوجوان کو ایسی مقبولیت مل گئی، جس نے اس کی زندگی بدل دی اور اب ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت جلد فلموں اور ڈراموں میں کام کرتے نظر آئے گا۔

ارشد کے ماموں کا بھی کہنا تھا کہ اگر ارشد کو ماڈلنگ یا فلم کی آفر موصول ہوئی تو وہ اس کا ساتھ ضرور دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024