• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نوین وقار نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

شائع October 18, 2016
پاکستانی وی جے اور اداکارہ نوین وقار — فوٹو/ فائل
پاکستانی وی جے اور اداکارہ نوین وقار — فوٹو/ فائل

پاکستانی وی جے اور اداکارہ نوین وقار ویسے تو اپنے پراجیکٹس بہت سوچ سمجھ کر منتخب کرتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں گزشتہ سال امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی آفر دی گئی تھی جس سے انہوں نے انکار کردیا؟

اداکارہ نوین وقار کو مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب ان کا ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ کیا جانے والا کامیاب ڈرامہ ’ہمسفر‘ سامنے آیا جس میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد نوین نے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن میں ’عینی کی آئے گی بارات‘ اور ’الوداع‘ شامل ہیں، انہوں نے 2013 میں آمنہ شیخ کے ساتھ پاکستانی فلم ’جوش‘ میں ڈیبیو بھی کیا۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے 31 سالہ نوین وقار نے اپنی زندگی اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم سے معذرت کرنے کے حوالے سے بات کی۔

نوین سے جب سلور اسکرین پر فلم کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے کسی بات کی جلدی نہیں، جب صحیح وقت اور صحیح کردار میرے سامنے آیا میں ضرور کروں گی، مجھے گزشتہ سال نومبر میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور نوازالدین صدیقی کے ہمراہ ایک فلم میں کام کرنے کی آفر موصول ہوئی تھی تاہم اس وقت میں اپنے ڈرامے سایہٗ دیوار بھی نہیں کی شوٹنگ میں مصروف تھی جس کے باعث میں نے اس آفر سے معذرت کرلی اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا کیا کیوں کہ ہماری پاکستانی انڈسٹری اب آگے بڑھ رہی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میں ایسی فلموں میں کام کروں کو اس انڈسٹری کو بہتر کرنے میں مدد کریں‘۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور نوازالدین صدیقی اس سال ایک ساتھ بولی وڈ فلم ’تین‘ میں جلوہ گر ہوئے تھا جس میں ودیا بالن نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، اور ایسا لگتا ہے جیسے نوین وقات کو اس ہی فلم کی آفر موصول ہوئی تھی۔

نوین سے جب سوال کیا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’سب سے ضروری یہ ہے کہ آپ کا ساتھی آپ کے لیے ٹھیک ہو، خاص طور پر تب جب لڑکی ایک جانی مانی شخصیت ہے۔ ایک لڑکی کو ایسا شوہر چاہیے جو اس کی کامیابی سے خود کو چھوٹا محسوس نہ کرے اور سب سے ضروری کہ اس کی عزت کرے‘۔

A photo posted by naveen waqar (@naveenwaqar) on

انہوں نے مزید کہا کہ ’بد قسمتی سے ہماری سوسائٹی میں خواتین کو ہمیشہ یہی سکھایا جاتا ہے کہ ان کا مقصد بڑے ہوکر صرف شادی کرنا ہے، میرا ماننا ہے کہ ان کو پڑھانا ضروری ہے، رشتے اہمیت رکھتے ہیں لیکن ہمیں صرف ان سے ہی متاثر نہیں ہونا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ نوین وقار نے 2012 میں پاکستانی اداکار اظفر علی سے شادی کی تھی، تاہم آہستہ آہستہ تعلقات میں خرابی آتی گئی اور 2015 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔

نوین کا اپنے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میرا نیا ڈرامہ کچھ نہ کہو، بہت جلد نشر کیا جائے گا، یہ ایک جذباتی ڈرامہ ہے، مجھے اپنے ڈرامے ‘سایہٗ دیوار بھی نہیں’ کے لیے بھی کافی اچھا ردعمل موصول ہورہا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024