• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شمائلہ بھٹی — فیس بک کی نئی 'سپر اسٹار'

شائع October 18, 2016
محمد معیز نامی نوجوان ایک خاتون کی آواز و انداز میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہیں—۔
محمد معیز نامی نوجوان ایک خاتون کی آواز و انداز میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہیں—۔

اگرچہ ہمارے معاشرے میں خواتین اور لڑکیوں کے مسائل پر بات کرنے والے مردوں کی تعداد بظاہر کم ہی ہے، لیکن سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیس بک پر ایک ایسی 'سپر اسٹار' شخصیت موجود ہے، جو منفرد ویڈیوز بنا کر خواتین کی دکھ بھری کہانیاں بیان کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نام سے تو بظاہر شمائلہ ایک خاتون معلوم ہوتی ہیں، لیکن حقیقت میں یہ ایک نوجوان لڑکا ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ جان کر آپ اس سوچ میں گم ہوگئے ہوں گے کہ یہ لڑکا خواتین کے کن مسائل پر بات کرتا ہے کہ جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

جی ہاں شمائلہ بھٹی خواتین اور لڑکیوں کے اُن پیچیدہ مسائل کا اپنی ویڈیوز میں ذکر کرتی ہیں، جن کے باعث وہ اکثر اوقات خود الجھن کا شکار رہتی ہیں اور یہی ان کی مقبولیت کی بنیادی وجہ ہے۔

تو اب رشتے کا مسئلہ ہو یا درمیان والی بیٹی کی مشکلات، امیر دوستوں کی شو بازی ہو یا پھر ہو لان کا سوٹ خریدنے کی پریشانی، شمائلہ ہر چیز پر بات کرنا پسند کرتی ہیں۔

'دیسی بم شیل' کے نام سے موجود فیس بک پیج کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر کوئی شمائلہ کی ویڈیوز کو دیکھنا اور شیئر کرنا چاہتا ہے جہاں 'محمد معیز' ایک خاتون کی آواز و انداز میں صارفین سے مخاطب ہوتے ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز وائز' میں جب محمد معیز نامی اس نوجوان سے سوال کیا گیا کہ ان کے ذہن میں اس طرح کا کردار کیوں اور کیسے آیا ؟ تو ان کاکہنا تھا کہ انہیں بہت سنیجدہ قسم کا شخص سمجھا جاتا ہے، لیکن وہ اپنے دوستوں میں کافی مزاحیہ مشہور رہے ہیں۔

محمد معیز عرف شمائلہ بھٹی کا کہنا تھا کہ 'میں ایک ڈاکٹر ہو تو لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بہت سینجیدہ قسم کا انسان ہوں، لہذا اسی وجہ سے میں نے اس کردار کا انتخاب کیا۔'

انھوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ بہت سے قومی کردار بھی پیش کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ماہ کے اندر ان کے فیس بک پیج کو بہت زیادہ مقبولیت ملنا شروع ہوئی تو وہ اس پر حیران ہونے کے بجائے خوفزدہ ہوگئے تھے، درحقیقت انہیں اس طرح کے درِ عمل کی امید بھی نہیں تھی۔

شمائلہ بھٹی کے کردار پر بات کرتے ہوئے محمد معیز کا کہنا تھا کہ چونکہ اصل زندگی میں ان کی بہت سی دوستیں ہیں تو انہیں دیکھ کر خود ان کے ذہن میں آیا کہ ایسا کچھ کیا جائے جو اصل کہانیوں پر مبنی ہو، لہذا وہ کسی ایک کی بات نہیں کرتے بلکہ ہر مسئلے پر اپنی ویڈیوز بناتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024