• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

اسلام آباد کا 'گڈ لکنگ' چائے والا

شائع October 17, 2016
فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر

نیلی آنکھیں، گوری رنگت اور سنجیدہ مزاج، یہ ہے شہر اقتدار اسلام آباد کا ایک چائے والا جس کی سوشل میڈیا پر آج کل بہت دھوم ہے۔

ایک طرف جہاں پوری دنیا یہ فیصلہ کرنے میں مصروف ہے کہ دنیا کا سب سے 'گڈ لکنگ شخص' کون ہے وہیں اسلام آباد کا یہ چائے والا سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک نوجوان چائے والے کی تصویر شیئر کی گئی، جسے دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسے ماڈل اور اداکار بننے کے مشورے دینا شروع کردیئے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس نوجوان کو سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال میں دیکھا تھا اور ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ' میں نے اتنے وجیہہ نوجوان کا خیال بھی نہیں کیا تھا، یہ واقعی سرپرائز کردینے والا تھا'۔

ان کا کہنا تھا ' میں نے اتار بازار میں ایک فوٹو واک کے دوران تصویر لی اور اسے انسٹاگرام میں ایک عام پوسٹ کے طور پر اپ لوڈ کردیا جو اس وقت تو وائرل نہیں ہوئی تاہم چار یا پانچ دن بعد اچانک وائرل ہوگئی'۔

کئی افراد کا کہنا تھا کہ یہ ’چائے والا‘ زین ملک اور فواد خان سے بھی بہتر ہے۔

ایک صارف نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور اسلام آباد کے ’چائے والے‘ کی تصویر ایک ساتھ جوڑ کر پیش کردی۔

ایک خاتون تو ان کی تعریف کرتے نہیں تھکیں.

کسی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی نئی توجہ کا مرکز بنا یہ ’چائے والا‘۔

ایک صاحب کا مشورہ تھا کہ اس ’چائے والے‘ کو ماڈل ہونا چاہیے۔

کسی کا کہنا تھا کہ اس چائے والے کو ایک الگ پہچان ملنی چاہیے۔

ایک صارف کے مطابق اسلام آباد کا تو چائے والا بھی ہینڈسم ہے۔

ایک خاتون کے مطابق ’خوبصورتی تو پاکستانیوں کی رَگ رَگ میں ہے‘۔

کسی کا کہنا تھا ’یہ چائے والا 1 ارب 20 کروڑ ہندوستانیوں سے زیادہ گڈ لکنگ ہے‘۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس چائے والے کو بھارتی اداکاروں سے بھی بہتر قرار دیا ہے۔

اگر واقعی یہ ’چائے والا‘ ٹی وی پر آگیا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ایسے کئی کامیاب پاکستانی اداکاروں کے لیے مقابلہ سخت ہوجائے گا۔

تبصرے (6) بند ہیں

akbar shah sher pao Oct 17, 2016 11:45am
es main to shak nahen ke ye chaye wala to handsome hay lakin tv pe aane ke liye sirf khobsorat hona kafi nahen
Khurram khan Oct 17, 2016 11:59am
Khuch bhii yaar.... Social media is awesome....... ab Chaie wala is more prominent than Doodh wally say...... Kal parsoon Kali ankhoon wala Doodh Dahi wal bhi Social media pay aye ga aur Chaa Jaie Ga.....
نجم حسن Oct 17, 2016 12:09pm
بھائی واقعی لڑکا ڈیشنگ ھے۔۔۔ کمنٹس سے یہ بھی پتہ چل گیا کہ ٹھرکی صرف مردوں میں ھی نہیں ھو تے..
mustafa kamal -USA Oct 17, 2016 07:49pm
پاکستان میں فلمز کے ہیرو کبھی خوبصورت ہواکرتے تھے جس میں حبیب ؛ سید کمال اور اعجاز کا چناؤخوبرو ہیروزکےطور پرمانا گیا ؛ آج کل ٹی وی کے لڑکے لڑکیاں رہ گیۓ اور ۔حبیب بھی شوٹنگ دیکھنے گیا کو سید کمال پروڈیوسر کی نظر شناس نظر نے حبیب کو فلم نگریہ مین کام کے لیۓ چن لیا۔ آج ** صبح کا ستارہ ** یہ چاۓ و الا دیکھائی دے رہا ہے ۔ یہ بھی بدر منیر کی طرح ایک خوبروح پاکستان کا نوجوان ہے اور پاکستانی فمو ں کیلۓ ایک شاندار ہیرو ثابت ہو گا کہ یہ چاۓ والا بھی پبلک کی ڈیمانڈ پر پورا اترے گا انشاءاللہ ۔ کہتے ہیں چونکہ پاکستان کی سر زمین بھی ذرا نم ہو تو یہ ماٹی بڑی زرخیز ہے ساجناں ۔۔؛۔۔ 10/17/16
Sabir Oct 18, 2016 09:48am
haan waqai ye banda, to Hamza Ali Abbasi ka bhi muqabla kar jayega... HAMZA 2 HE YE CHAI WALA
farrukh masood Oct 18, 2016 10:34am
come on , whats wrong with u guys. i admit that he is looking handsome in that pic. but if u travel in northern areas of Pakistan or towards Kashmir, u will find so many Fawads and Hamzas . and looks are not enough to become famous like fawad and hamza.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024