• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

کمر درد آپ کو کیوں نشانہ بناتا ہے؟

شائع October 17, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کمر کا درد دنیا بھر کا مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔

عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

مگر یہ ہر کسی کو اپنا نشانہ کیوں بناتا ہے؟

عام طور پر اس کی وجہ آپ کا کام ہوسکتا ہے خاص طور پر اگر آپ بھاری بوجھ اٹھانے یا ریڑھ کی ہڈی کو گھمانے کا کوئی کام کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں کمر میں درد مستقل شکایت بن جاتا ہے۔ اسی طرح دن بھر بیٹھے رہنا بھی اس کا خطرہ بڑھاتا ہے خاص طور پر اگر بیٹھنے والی کرسی غیر آرام دہ یا آپ آگے کی جانب جھک کر بیٹھتے ہوں۔

طبی ماہرین کے مطابق خواتین اور نوجوانوں میں اس درد کی وجہ ان کا پرس، بیک بیگ یا بریف کیس ہوسکتا ہے جو کندھوں پر لٹکا ہوا ہو، درحقیقت کمر کا زیریں حصہ بالائی جسم کو سپورٹ کرتا ہے، جس میں اضافی وزن (بیگ وغیرہ) بھی شامل ہے اور اگر بیگ میں بہت زیادہ سامان ہو تو کمر پر بوجھ بڑھ جاتا ہے اور ایسا معمول بنالینے سے کمردرد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ سخت ورزش کرنے کے عادی ہیں تو بھی کمردرد کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ بیٹھنے کا انداز بھی اس کی وجہ ہوسکتا ہے، یعنی کمر سیدھی رکھنے کی بجائے آگے کی جانب جھکے رہنا۔

عام طور پر کمردرد لوگوں کو عمر کی تیسری یا چوتھی دہائی میں پہلی دفعہ نشانہ بناتا ہے جس کا خطرہ عمر بڑھنے کے ساتھ زیادہ ہوجاتا ہے تاہم اس کی چند دیگر وجوہات میں موٹاپا، سست طرز زندگی، بھاری بوجھ والی ملازمتیں قابل ذکر ہیں، جو ہر عمر کے افراد کو اس کا شکار بناسکتی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Oct 17, 2016 03:51pm
is ki ek waja jeans/pant ki pocket me wallet k saat betna b hoti hay. Wallet k oper betnay say kamar teri ho jati hay ao jism pay ghair motawazin boj parta hay.

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024