• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کوئٹہ: آپریشن کے دوران جھڑپ میں دو 'دہشت گرد' ہلاک

شائع October 16, 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں جاری کومبنگ آپریشن کے دوران جھڑپ میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایف سی ترجمان خان واسع کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس، سبزل روڈ، کچھی بیگ اور ملحقہ علاقوں میں ایف سی اور پولیس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن جاری تھا کہ مسلح ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دو 'دہشت گرد' ہلاک ہوگئے جبکہ آخری خبریں آنے تک سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

ایف سی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سبزل روڈ پر ہونے والے کومبنگ آپریشن میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ مزید نفری کو موقع پر بھیجا گیا ہے جہاں دہشت گردوں سے سیکیورٹی اہلکاروں کی جھڑپ جاری ہے۔

ادھر تربت کے علاقے بلیدہ میں چار افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاعات ہے تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق جس علاقے میں لاشیں ملنے کی اطلاع ہے وہ حساس علاقہ ہے جہاں رات میں لیویز اہلکاروں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی تصدیق کیلئے لیویز اہلکاروں کو دن کی روشنی میں مذکورہ علاقے میں روانہ کیا جائے گا۔

لیویز کےمطابق تربت کےعلاقے بلیدہ سےچار لاشیں ملنے کی خبر کی تصدیق یا تردیر قبل از وقت ہے۔

اس سے قبل لیویز کے مطابق ایک اور واقعے میں تربت کے علاقے مند میں ایف سی کی گاڑی پرحملے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

واقعے کے بعد ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024