• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا

شائع October 16, 2016

راولپنڈی میں گردوں کی پیوند کاری اور خرید و فروخت کے غیر قانونی دھندے میں ملوث بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات کے فیز سیون میں پولیس نے ایک غیر قانونی کڈنی سینٹر پر چھاپہ مارا۔

کارروائی میں گردوں کی خرید و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے 4 ارکان کو دھر لیا گیا۔

گرفتار افراد میں 2 ڈاکٹرز، ڈرائیور اور ایجنٹ شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کا ایک نجی ہسپتال بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔

انسانیت سوز دھندے میں ملوث گروہ مجبور اور غریب لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کے گردے نکالتا تھا، جو اندرون اور بیرون ملک فروخت کیے جاتےتھے۔

چھاپے کے دوران پولیس نے گروہ کے چنگل میں پھنسنے والی 5 خواتین سمیت 24 افراد کو بھی بازیاب کرالیا۔

کامیاب کارروائی پر سی پی او راولپنڈی نے چھاپہ مار ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024