• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دبئی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط

شائع October 15, 2016 اپ ڈیٹ October 16, 2016
پاکستان ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ دن کے آغاز میں ہی حاصل کرلی—فوٹو: اےا یف پی
پاکستان ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ دن کے آغاز میں ہی حاصل کرلی—فوٹو: اےا یف پی
وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی
وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز نے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 579 رنز کے جواب میں تیسرے روز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر315 رنز بنالیے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہواتو ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وکٹ پر 69 رنز تھا۔

بریتھویٹ تیسرے روز آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو اسکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر یاسر شاہ کی وکٹ بنے تاہم انھوں نے گزشتہ روز ڈیرن براوو کے ساتھ مل کر 31 رنز کی شراکت قائم کی تھی اور 32 رنز بنائے تھے۔

براوو کا ساتھ دینے کے لیے مارلن سیمیولز میدان میں آئے اور پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکال لیا تاہم 182 کے مجموعی اسکور پر 72 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کی ٹرپل سنچری،پاکستان کا پلڑا بھاری

جرمین بلیک ووڈ نے براوو کے ساتھ مل کر 77 رنز جوڑے اور 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روسٹن چیز صرف 6 رنز کا اضافہ کرپائے اور وہاب ریاض کا نشانہ بنے اس وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 266 رنز تھا۔

ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 300 رنز پر گری جب 87 رنز بنا کر کھیلنے والے ڈیرن براوو کو محمد نواز نے آؤٹ کیا، یہ ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے بڑا دھچکا تھا کیونکہ انھوں نے اسکور کو 300 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور پاکستانی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔

ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز کے اختتام پر 6 وکٹیں کھو کر 315 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کرنے کے لیے مزید 264 رنز درکار ہیں۔

شین ڈاؤریچ 27 اور کپتان جیسن ہولڈر 10 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور سہیل خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے ایشیا کے پہلے باؤلر بننے کے لیے مزید 3 وکٹیں درکار ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے اظہرعلی کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت 3 وکٹوں پر 579 رنز بنا کر پہلی اننگز کو ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024