• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

’دل بنجارا‘ تین نوجوانوں کی کہانی

شائع October 15, 2016
اسکرین شاٹ—۔
اسکرین شاٹ—۔

پاکستانی اداکارہ صنم سعید کے نئے پاکستانی ڈرامے ’دل بنجارا‘ کی پہلی قسط گذشتہ روز نشر کی گئی جسے شائقین کافی پسند کررہے ہیں۔

ہم ٹی وی پر پیش کیے جانے والے اس ڈرامے میں صنم سعید کے ساتھ میرا سیٹھی اور عدنان ملک مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی مقبول مصنفہ فائزہ صدیقی نے لکھی ہے جس میں صنم سعید ایک مڈل کلاس گھرانے کی لڑکی ندا کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہتی ہیں تاہم اپنے خاندان کے دقیانوسی خیالات کے باعث انھیں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب عدنان ملک نے اس ڈرامے میں سکندر نامی ایک فوٹوگرافر کا کردار ادا کیا ہے جو پوری دنیا کا سفر کرکے نہایت خوبصورت تصاویر حاصل کرنا چاہتا ہے، سکندر کی تربیت کا ذمہ اس کی والدہ کی دوست نے لیا تھا جن کی بیٹی شمع (میرا سیٹھی)، سکندر کی دوستی کو محبت سمجھتی ہے۔

ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے، جس کی شوٹنگ نہایت شاندار انداز میں کی گئی ہے۔

سراج الحق کی ہدایات میں بنے اس ڈرامے میں حنا خواجہ بیات، مدیحہ رضوی اور سکینہ سموں نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

واضح رہے کہ مصنفہ فائزہ صدیقی ہمیشہ ہی اپنی کہانیوں میں خواتین کا اہم کردار پیش کرتی ہیں اور اس ڈرامے میں بھی انہوں نے دونوں مرکزی اداکاراؤں کے کردار کو بخوبی تحریر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024