• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'اور نہیں کچھ ۔۔۔ بس پاکستان'، آرمی چیف کی حمایت میں نئے بینرز

شائع October 10, 2016
کراچی کی شاہراہوں پر آرمی چیف کی حمایت میں لگائے گئے نئے بینرز—۔فوٹو/ عادل عزیز خانزادہ
کراچی کی شاہراہوں پر آرمی چیف کی حمایت میں لگائے گئے نئے بینرز—۔فوٹو/ عادل عزیز خانزادہ

کراچی: شہر قائد کی مصروف شاہراہوں پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی حمایت میں دوبارہ بینرز لگادیئے گئے۔

غیر معروف سیاسی تنظیم 'موو آن پاکستان' کی جانب سے لگائے گئے ان بینرز پر تحریر ہے، 'اور نہیں کچھ ۔۔۔ بس پاکستان'۔

آرمی چیف کی حمایت میں لگائے گئے نئے بینرز—۔فوٹو/ عادل عزیز خانزادہ
آرمی چیف کی حمایت میں لگائے گئے نئے بینرز—۔فوٹو/ عادل عزیز خانزادہ

ان نئے بینرز پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تصویر کے ساتھ گذشتہ ماہ 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 2 فوجیوں کی تصاویر بھی دی گئی ہیں۔

جبکہ ساتھ میں 'نعرہ تکبیر'، ا'للہ ہو اکبر' اور 'نصر من اللہ و فتح قریب' بھی تحریر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر موو آن پاکستان کے سینٹرل چیف آرگنائزر علی نے بتایا کہ 'یہ بینرز حال ہی میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے سانحے کے تناظر میں لگائے گئے ہیں، جس میں ہندوستان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوئے۔'

انھوں نے مزید کہا کہ 'ہندوستانی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد کھڑی ہے اور موو آن پاکستان بھی اس سلسلے میں ہم آواز ہے۔'

موو آن پاکستان کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'ہم صرف پاکستان کی بقاء چاہتے ہیں۔'

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے متعلق بینرز، وزیر اعظم کا شہباز شریف سے استفسار

یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے، جب 'موو آن پاکستان' کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی حمایت میں بینرز لگائے گئے۔

یہ تنظیم رواں برس فروری میں اُس وقت عوام کی توجہ کا مرکز بنی جب اس نے آرمی چیف کی حمایت میں ملک بھر میں پوسٹرز اور بینرز لگائے، جن میں آرمی چیف سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور ملک سے کرپشن اور ہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ان بینرز پر درج تھا، ’جانے کی باتیں جانے دو'۔

یہ بینرز آرمی چیف کے اُس بیان کے بعد لگائے گئے تھے، جس میں انھوں نے ملازمت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقررہ وقت پر ریٹائر ہوجائیں گے، واضح رہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت رواں سال نومبر میں ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا آرمی چیف سے متعلق بینرز سے اظہار لاتعلقی

بعدازاں رواں برس جولائی میں بھی اس تنظیم نے آرمی چیف ک حمایت میں ملک کے 13 شہروں کی شاہراہوں پر بینرز آویزاں کیے، جن میں آرمی چیف سے مارشل لاء نافذ کرنے اور ملک میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ان بینرز پر درج تھا، 'جانے کی باتیں ہوئیں پرانی، خدا کے لیے اب آجاؤ'۔

واضح رہے کہ بینرز لگانے والی 'موو آن پاکستان' نامی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہے، جس کے چیئرمین محمد کامران ایک تاجر ہیں اور فیصل آباد، لاہور اور سرگودھا میں کئی اسکولوں اور کمپنیوں کے مالک ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Naveed Chaudhry Oct 10, 2016 07:56pm
السلام عليكم This type of people have very short vission. Army in any role except mandated in our constitution is harmful.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024