• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کوہاٹ: زہریلی چائے پینے سے 34 طلبہ کی حالت غیر

شائع October 10, 2016
مدرسے کے طلبہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی—۔فوٹو/ علی اکبر
مدرسے کے طلبہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی—۔فوٹو/ علی اکبر

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں زہریلی چائے پینے سے ایک مدرسے کے 34 طلبہ کی حالت غیر ہوگئی۔

جرما پولیس کے مطابق مدرسہ حنفیہ کے طالب علموں نے بتایا کہ ناشتے کے وقت مدرسے کی کینٹین سے چائے پینے کے بعد طلبہ بے ہوش ہوگئے۔

طلبہ کے خون کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادیئے گئے—۔فوٹو/ علی اکبر
طلبہ کے خون کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادیئے گئے—۔فوٹو/ علی اکبر

پولیس کے مطابق متاثرہ طلبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے ڈی اے اور لیاقت میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کے ڈی اے ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر زین العابدین نے بتایا کہ تمام متاثرہ طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ طلبہ کے خون کے نمونے لے کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جاچکے ہیں۔

گذشتہ ماہ ستمبر میں بھی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں واقع کرنل شیرخان کیڈٹ کالج کے 200 سے زائد طلبہ کی حالت مبینہ طور پر زہریلی بریانی کھانے کے باعث غیر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:صوابی: زہریلی بریانی سے 200 طلباء کی حالت غیر

ایک متاثرہ طالب علم نے بتایا تھا کہ انھوں نے رات کو کھانے میں بریانی کھا کر کولڈ ڈرنک پی تھی، جس کے بعد انھیں قے اور پیٹ میں شدید درد شروع ہوگیا۔

بعدازاں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے بتایا تھا کہ طلبہ کی طبیعت فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بگڑی، جنھیں بروقت طبی امداد دے دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024