• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آفریدی نے پاکستان کے میچز بیچے:جاوید میانداد

شائع October 9, 2016
میانداد نے کہا کہ آفریدی نے میچز بیچے ہیں—فائل /فوٹو: اے ایف پی
میانداد نے کہا کہ آفریدی نے میچز بیچے ہیں—فائل /فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ آفریدی نے میچز بیچے ہیں۔

شاہد آفریدی نے صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ 'پیسہ ہمیشہ سے میانداد کا مسئلہ رہا ہے اور اب بھی ہے'۔

جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ان سے کہیں کہ عمران خان نے میرے بارے میں کیا باتیں کی ہیں وہ سن لیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ'شاہد اپنی بچیوں کے سرپرہاتھ رکھ کر اور قسم کھا کر کہو کہ تم نے پاکستان کے میچز نہیں بیچے، تم نے پاکستان کو نہیں بیچا، میں گواہ ہوں اور میں نے خود ان کو پکڑا ہے'۔

مزید پڑھیں: میانداد کوہمیشہ پیسوں کامسئلہ رہاہے:آفریدی

جاوید میانداد نے کہا کہ 'میں نے تو پوری ٹیم پکڑی تھی، یہ تو فکسر لوگ ہیں، میں ان کے ثبوت لاؤں گا''۔

سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ 'یہ کچھ دنوں سے مجھے فون پر فون کررہے تھے اور لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ان سے کہیں کہ میرے بارے میں ہلکا ہاتھ رکھیں'۔

پیسوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے میانداد کا کہنا تھا کہ میرا پیسوں کا مسئلہ ہوتاتو ٹیم چھوڑ کر کیوں جاتا'میں تو پاکستان ٹیم چھوڑ کر گیا'۔

انھوں نے کہا کہ 'دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کسی کو میچ دے دیا جائے بین الاقوامی میچ کیسے دیاجائے کس کو بے وقوف بناتے ہو لیکن ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ ان کی اب مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اور ان کو کوئی نہیں پوچھتا'۔

'پیسوں کا معاملہ ہوتا تو میں بہت کماتا اور بہت کچھ لیتا، عزت ایسے نہیں ملتی بلکہ اللہ دیتا ہے کوئی نہ کوئی چیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے اوپر والا عزت دیتا ہے'

آفریدی کا میانداد کے خلاف بیان پر افسوس کا اظہار

شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'جاوید میانداد کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں لیکن وہ ٹی وی میں کافی عرصے سے سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے مجھے ذاتی طورپر نشانہ بنایا'۔

آفریدی نے کہا کہ 'میں نے بہت تحمل کیا لیکن ہر کسی کی اپنی حدتک ہوتی ہے، میانداد کی جانب سے ذاتی طورپر نشانہ بنانے پر افسوس ہوا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں اپنے سینئر کو جوکچھ کہا اس پر افسوس ہے لیکن ان کے رویے پر میرا ردعمل فطری تھا'۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد سلیم Oct 10, 2016 07:32am
جاوید میانداد صاحب جیسے سنئر کرکٹر کو اس قسم کی باتیں زیب نہیں دیتا،اس قسم کی بیان بازی صر ف آفریدی کی حد تک نہیں بلکہ یہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی عزت کو اچھالنا ہے ، اور یہ حقیقت ہے کہ آفریدی کبھی بکھا نہیں ہے اور یہ باتیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم بھی کئے گئے ہیں اور اس قسم کی بیانات دینے سے پہلے ہر ایک کو پہلے احتساب کیلئے پیش کرنا ہو گا تب سچ سچ اور جھوٹ جھو ٹ ثابت ہو گی اس قسم کی بیانات سے باتیں بننے والی نہیں بگڑی گی اور یہ اس قسم تجربہ کار کرکٹر کو زیب نہیں دیتی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024