• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

شائع October 8, 2016 اپ ڈیٹ February 25, 2021
— فوٹو بشکریہ Imgur
— فوٹو بشکریہ Imgur

کیا آپ بتاسکتے ہیں اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

دیکھنے میں تو یہ بالکل عام سی تصویر ہے جس میں تین خواتین ایک پارک کے بینچ پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو بالکل بھی ٹھیک نہیں اور اس چیز نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

درحقیقت اس تصویر میں آنکھوں کو دھوکا دیا گیا ہے جو اکثر افراد نظر انداز کرجاتے ہیں اور جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

درحقیقت تصویر کے بیک گراﺅنڈ یا خواتین میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ گڑبڑ کو پکڑنے کے لیے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

جی ہاں وہ ہے بینچ جیسا آپ نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر بیٹھنے کے لیے تختہ موجود ہی نہیں۔

یعنی یہ خواتین ایک نادیدہ بینچ پر بیٹھی ہوئی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ہوا میں براجمان ہیں۔

یہ تصویر ریڈیٹ پر سب سے پہلے شیئر ہوئی جہاں اسے Imgur سے اٹھا کر ڈالا گیا تھا۔

اس کے بعد یہ انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور اب تک ہزاروں افراد کو الجھن میں ڈال چکی ہے۔

اس طرح کے بصری دھوکے انٹرنیٹ پر آج کل بہت مقبول ہیں، چند روز پہلے ایک بیگ کی رنگت نے لوگوں کو الجھا کر رکھ دیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

حسن Oct 08, 2016 10:05pm
میں نے پہلے ہی جان لیا تھا
Nadeem Ahmad Oct 09, 2016 01:32am
I just looked at the image didn't read the full post because i wanted to find by myself and i found that there is nothing to sit on the bench lolls..... but nice work really hard to realize in first glance.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024