• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

'سی پیک سے انتہاپسندی، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا'

شائع October 8, 2016

لاہور: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ اور خلوص نیت کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے۔

لاہور میں ملاقات کے لیے آنے والے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور تاجر برادری کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر سی پیک کے ماتھے کا جھومر ہے، نواز شریف

ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)اور قومی معیشت کی بحالی نو کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور ملک سے توانائی کے بحران کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور کئی پاور پروجیکٹس زیر تکمیل ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان پاور پروجیکٹس کی تکمیل کے بعد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور صنعتیں ترقی کریں گی۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہدای کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک ایک گیم چینجر ہے جو خطے کی قسمت بدل دے گا۔

مزید پڑھیں: 'سی پیک کیلئے چین نے ہمارے اقتدار میں آنے کا انتظار کیا'

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے میں انتہاپسندی، غربت اور بیروزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا، پاکستان میں آج تک اتنی بڑی سرمایہ کاری کسی اور ملک نے نہیں کی جتنی چین نے کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کام جاری ہے، بلوچستان میں گوادر پورٹ اور گودار ائیرپورٹ بنایا جارہا ہے، سی پیک کے تحت 35ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔


کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024