• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

شائع October 8, 2016

کراچی: شہر قائد میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہفتہ کی شام 6 بجے سے 11 محرم تک کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق محرم الحرام کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

کراچی میں اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جاری رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے امام بارگاہ کے ٹرسٹی ہلاک

واضح رہے کہ عشرہ محرم کے لیے کراچی میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر سرگرم نظر آرہے ہیں۔

5 محرم الحرام کو شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں مشتبہ طور پر فرقہ وارانہ حملے میں امام بارگاہ کے ٹرسٹی و پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار ہلاک، جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

55 سالہ منصور زیدی اور ان کے بیٹے عَمار منصور کو مسلح افراد کی جانب سے گلستان جوہر کے بلاک 8 میں ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024