• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کو کبھی غدار نہیں کہا، بلاول

شائع October 7, 2016
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے بات کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے بات کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین ایک سیاسی حقیقت ہیں، جنہیں کبھی غدار نہیں کہا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میرا مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا مقصد صرف کشمیر کے مسئلے پر بات کرنا تھا اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔‘

الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے حوالے سے انہوں نے کہ ’میں نے کبھی بھی بانی ایم کیو ایم کو غدار نہیں کہا، میں ملک کے منتخب وزیر اعظم نواز شریف کے لیے بھی غدار کا لفظ استعمال نہیں کرسکتا، وزیراعظم نے ہندوستان ہم منصب نریندر مودی کو شادی میں بلا کر دوستی ثابت کی لیکن ان سے کئی اختلافات کے باوجود بھی ان کے لیے ایسی بات نہیں کرسکتا، کیونکہ جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم اور محب وطن پاکستانی ہیں۔‘

ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں ہمیشہ سے مائنس ون فارمولا رہا ہے، میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کرکے مائنس ون کیا گیا، اب آصف علی زرداری کو مائنس کرنے کی باتیں کی جارہی ہے، پھر کل کہا جائے گا کہ بلاول بھٹو زرداری کو مائنس کردو، یہ انتہائی غیر سنجیدہ سیاست اور ملک کے خلاف سازش ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے ناراضگی نہیں، سیاسی طور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن ملکی مفاد میں سب مل کر کام کریں گے۔

قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے ملکی مفاد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملکی مفاد میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مل کر کردار ادا کیا، جبکہ آئندہ بھی قومی مسائل پر مشاورت سے مل کر کام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024