'ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ فروخت کردیے'

شائع October 6, 2016

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان نے 5 سال کیلئے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ، 5.5 فیصد سالانہ شرح سود پر فروخت کردیے ہیں جب کہ بانڈز کی خریداری کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا ریفارم ایجنڈا مکمل کردیا، جس کے باعث گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہوچکا ہے۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ سکوک بانڈ کی کم قیمت رکھنے کا فیصلہ سفارشات کے برعکس ملکی مفاد میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں سال ترقی کی شرح کو 5 فیصد سے بڑھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024