• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں ریکارڈ کمی

شائع October 6, 2016

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں گزشتہ دو سال کے دوران 28 ارب روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی۔

ایک طرف یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں گزشتہ دو سال کے دوران 28 ارب روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے، تو وہیں مارکیٹ میں جائیداد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کے باوجود کارپوریشن کے اثاثوں کی مالیت میں بھی حیران کن طور پر 9 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دو سال قبل کارپوریشن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 61 ارب روپے تھی جو مالی سال 15-2014 میں کم ہوکر 55 ارب اور 16-2015 میں مزید کم ہو کر 52 ارب 12 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق کارپوریشن کی جائیداد کی مالیت جو دو سال قبل ساڑھے 7 ارب روپے تھی، اب کم ہو کر 4 ارب 13 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح کارپوریشن کے پاس نقد اور بینک بیلنس کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے، اسٹورز اسٹیشنری کی مالیت 10 ارب 29 کروڑ روپے۔

ٹریڈ میں اسٹاک کی مالیت 12 ارب 83 کروڑ روپے اور قلیل المدت ادائیگیوں کے لیے 4 ارب 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے موجود ہیں۔

دستاویز کے مطابق دو سال قبل تک یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی مجموعی سیل 74 ارب روپے سالانہ تھی، جو اب کم ہو کر 46 ارب روپے سالانہ رہ گئی ہے، جبکہ کارپوریشن کا منافع بھی دو سال میں 3 ارب 78 کروڑ روپے کم ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025