• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دفتر میں یہ 6 باتیں ہرگز نہ کریں

شائع October 6, 2016

ویسے تو ملازمت کرنے والے تمام افراد اس بات سے اتفاق کریں گے کہ دفتر میں موجود ساتھی ہماری فیملی جیسے ہی بن جاتے ہیں تاہم زندگی کی ایسی بہت سی باتیں ہیں جو ان کے سامنے نہیں کی جاسکتی۔

کامیاب افراد کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ وہ اپنی باتیں ہر کسی سے شیئر نہیں کرتے، لہذا کوشش کریں کہ آپ بھی اپنے دفتر میں چند کام بالکل بھی نہ کریں۔

اپنے سیاسی خیالات

اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنے دفتر میں اپنے سیاسی خیالات کا ذکر نہ کریں، بہت سے افراد کے سیاسی خیالات ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں اور پھر دوسرے ان خیالات کو جان کر آپ کو جانچنے لگتے ہیں، سیاست کو سمجھنے کا انداز ہر کسی کا مختلف ہوتا ہے اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ہر کوئی آپ سے اتفاق نہ کرے۔

بہت سے افراد سیاست کو بے حد سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ جو آپ پسند کرتے ہوں وہ دوسرا پسند نہ کرے اور جو دوسرا پسند کرتا ہو وہ آپ کو پسند نہ ہو، لہذا بہتر یہی ہے کہ اپنے سیاسی خیالات کا ذکر کبھی اپنے دفتر میں نہ کیا جائے کیوں کہ کبھی کبھی آپ کو اس کا نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

کسی کو نااہل نہ سمجھیں

ہر دفتر میں ایسے کئی افراد موجود ہوتے ہیں جو شاید بہت سے کاموں میں نااہل ہوں، لیکن اگر آپ ان کی مدد نہیں کرسکتے، ان کو نوکری سے نکال نہیں سکتے تو سب کے سامنے ان کی نااہلی ظاہر کرنے کی بھی کوشش نہ کریں۔

ایسا کرنے سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ دوسروں کو ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ آپ خود کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کسی دوسرے کو کمتر پیش کررہے ہیں اور آپ کو لوگوں کے منفی ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنی تنخواہ کا ذکر نہ کریں

آپ کے والدین تو ضرور جاننا چاہیں گے کہ آپ اپنے پورے مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں لیکن اس کا ذکر اپنے دفتر میں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، اپنے ساتھیوں کو اپنی تنخواہ بتانا آپ کے لیے مشکل کھڑی کرسکتا ہے کیوں کہ پھر ہر کوئی آپ کی تنخواہ سے اپنی تنخواہ کا موازنہ شروع کردے گا اور جب سب کو اس بات کا اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کتنا کماتے ہیں تب ہر کوئی آپ کے کام کو آپ کی تنخواہ سے جوڑنا شروع کردے گا۔

کبھی یہ نہ بتائیں کہ آپ کو اپنی نوکری پسند نہیں

آپ کے دفتر میں موجود لوگوں کو یہ سن کر بے حد مزہ آتا ہے کہ آپ کو اپنی نوکری پسند نہیں ہے اور اگر یہ بات سب کے درمیان مشہور ہوجائے تو آپ کی ایک منفی شکل سب کے سامنے پیش ہوگی۔

یاد رکھیں کہ دفتر میں ہمیشہ ہی ہر کوئی تیار رہتا ہے کہ وہ آپ کی جگہ لے سکے اس لیے کوشش کریں کہ اپنے خیالات کو سب کے سامنے پیش نہ کریں۔

اپنی ذاتی زندگی اور ماضی کی باتوں سے گریز کریں

ویسے تو ہم اپنے دفتر میں اتنا وقت گزارتے ہیں کہ وہاں کے افراد ایک طرح سے ہماری فیملی جیسے ہی بن جاتے ہیں، لیکن کوشش کریں کہ آپ اپنی ذاتی زندگی اور ماضی کی باتیں اپنے دفتر میں ہر کسی سے نہ کریں۔

یہ ضروری نہیں کہ دفتر میں موجود ہر شخص آپ کا دوست ہو اور وہ آپ کی باتوں کو اسی انداز سے سمجھے جیسے آپ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، اپنی ذاتی باتیں صرف اپنے قریبی افراد سے شیئر کریں تاکہ یہ آپ کے خلاف نہ جائیں۔

یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ کی ماضی کی زندگی سب کو پسند آئے اس لیے بہتر ہے کہ آپ اس کے بارے میں بات کرنے سے گریز کریں۔

نئی نوکری کی تلاش

اپنے دفتر میں موجود ساتھیوں سے کبھی اس بات کا ذکر نہ کریں کہ آپ نئی نوکری کی تلاش کررہے ہیں، یاد رکھیں کہ آپ کی یہ بات آپ کے خلاف بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

اگر آپ کے باس کو اس بات کی خبر ہوجائے اور آپ کو نئی نوکری بھی نہ ملے تو آپ اپنی پوزیشن سے ہاتھ دھو سکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ جب تک آپ کو نئی نوکری نہ مل جائے اس بارے میں کوئی بات نہ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

عدیل Oct 06, 2016 05:47pm
Last point is the most important one among all. I have heard of such case in real life. An employee's boss somehow came to know that he has applied for a new job. So one day he asked employee: So you are going to join ABC company. Replied: Yes Sir. OK when? Explained: After that particular time, I'll be called for interview. Now 1.5 months passed, no one called him for interview (just like most companies do). Now whenever he faced his boss his boss used to sarcastically ask him: So you were going to that company...What about that? He: ...
Raja Bilal Oct 06, 2016 05:54pm
Unfortunately main ye tamaam batein dohraa chuka hun :D

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024