• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:27pm

کچھ لوگ بہت زیادہ جمائیاں کیوں لیتے ہیں؟

شائع October 5, 2016
یہ دعویٰ ایک تحقیق میں کیا گیا— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ ایک تحقیق میں کیا گیا— کریٹیو کامنز فوٹو

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ افراد بہت زیادہ جمائیاں لیتے ہیں مگر کبھی سوچا اس کی وجہ کیا ہے؟

درحقیقت یہ عادت آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے کم از کم ایک نئی امریکی تحقیق میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔

نیویارک اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق درحقیقت جمائیاں دماغ کو بڑا اور اس کے حصوں کو سرگرم کرتی ہیں۔

تحقیق کے بقول اگر آپ کا دماغ چھوٹا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ لمبی جمائیاں یا اکثر جمائی لینے سے قاصر ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جمائیوں کے اوسط وقت کو دیکھ کر کسی بھی فرد کے دماغ کے وزن اور کورٹیکل عصبی خلیوں کی پیشگوئی بھی کی جاسکتی ہے۔

سننے میں تو عجیب لگے مگر 2007 میں ہونے والی ایک تحقیق میں جمائیوں کے پیچھے چھپی وجوہات کا جائزہ لیا گیا تھا اور یہ معلوم ہوا تھا کہ اس عمل کے دوران جبڑے کھولنے اور ہوا جانے سے دماغ ٹھنڈا ہوتا ہے۔

اس نئی تحقیق کے مطابق جمائی لینے کا عمل جبڑے کھولنے اور ہوا کو جسم کے اندر داخل ہونے کی وجہ سے دماغ تک دوران خون کو تیز اور دماغی گرمی کو کم کردیتا ہے ۔

محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ جمائیاں دماغ کو ٹھنڈا کرتی ہے یا نہیں، یہ بحث طلب ہے مگر یہ بات واضح ہے کہ یہ عمل تھرمو ریگولیٹری نتائج کا باعث بنتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024